منگل 15 ستمبر 2026 - 21:10
تہران میں پاکستانی سفیر کا وفد کے ہمراہ شریف ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا دورۂ/تعلیمی اور تحقیقی شعبوں میں ممکنہ امکانات کا جائزہ

حوزہ/تہران میں پاکستانی سفیر عمران احمد صدیقی نے وفد کے ہمراہ شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ کیا اور اس موقع پر شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے سربراہ ڈاکٹر مسعود تجریشی اور یونیورسٹی کے 12 ڈین و فیکلٹی سربراہان سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں پاکستانی سفیر عمران احمد صدیقی نے وفد کے ہمراہ شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ کیا اور اس موقع پر شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے سربراہ ڈاکٹر مسعود تجریشی اور یونیورسٹی کے 12 ڈین و فیکلٹی سربراہان سے ملاقات کی۔

تہران میں پاکستانی سفیر کا وفد کے ہمراہ شریف ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا دورۂ/تعلیمی اور تحقیقی شعبوں میں ممکنہ امکانات کا جائزہ

اس اجلاس میں تحقیق و ٹیکنالوجی کے نائب صدر ڈاکٹر محمد رضا موحدی، یونیورسٹی انٹرنیشنل امور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حامد صادقی، اور یونیورسٹی کے تحقیقی مراکز کے متعدد سربراہان اور اساتذہ نے شرکت کی۔

تہران میں پاکستانی ایجوکیشنل و کلچرل کونسلر میڈم فرحت جبین اور گیسٹ ایجوکیشنل ٹیم کے سی ای او ڈاکٹر سید حسن رضا نقوی بھی اس اجلاس میں شریک تھے.

شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی سائنسی اور تحقیقی صلاحیتوں کے اظہار کے علاوہ، شرکاء نے مصنوعی ذہانت (AI)، توانائی، پانی اور ماحولیات جیسے شعبوں میں ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ تعاون کے ممکنہ امکانات کا جائزہ لیا۔

تہران میں پاکستانی سفیر کا وفد کے ہمراہ شریف ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا دورۂ/تعلیمی اور تحقیقی شعبوں میں ممکنہ امکانات کا جائزہ

اجلاس میں شریف یونیورسٹی کے اساتذہ و محققین اور پاکستانی یونیورسٹیوں و سائنسی اداروں میں ان کے ہم منصبوں کے درمیان جاری سائنسی اور تحقیقی اشتراکِ عمل کے بارے میں بھی ایک رپورٹ پیش کی گئی۔

مصنوعی ذہانت کے شعبے میں کوآرڈینیشن کے مواقع جن میں 'او آئی سی-15' (OIC-15) کے اے آئی ڈائیلاگ پلیٹ فارم اور 'کومسٹیک' (COMSTECH) سے متعلقہ سرگرمیاں شامل ہیں، نیز علاقائی سائنسی تعاون کا نیٹ ورک تشکیل دینے اور مشترکہ خصوصی پروگراموں و اجلاسوں کے انعقاد میں شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے کردار کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

تہران میں پاکستانی سفیر کا وفد کے ہمراہ شریف ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا دورۂ/تعلیمی اور تحقیقی شعبوں میں ممکنہ امکانات کا جائزہ

شریف یونیورسٹی کے اسکول آف الیکٹریکل انجینئرنگ اور سینٹر فار ڈیٹا سائنس اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے مختلف پاکستانی یونیورسٹیوں اور سائنسی اداروں جن میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST)، نیشنل سینٹر آف آرٹیفیشل انٹیلی جنس (NCAI) اور قائدِ اعظم یونیورسٹی شامل ہیں، کے درمیان سائنسی اور تحقیقی اشتراکِ عمل کے حوالے سے ایک رپورٹ پیش کی گئی۔

شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے فیکلٹی ممبران نے بھی ان پاکستانی اداروں کے ساتھ مشترکہ تعاون کے شعبوں کی وضاحت کی۔

شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے سربراہ ڈاکٹر مسعود تجریشی نے ایران اور پاکستان کے درمیان تاریخی، تہذیبی اور ثقافتی تعلقات کو اجاگر کیا اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔

تہران میں پاکستانی سفیر کا وفد کے ہمراہ شریف ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا دورۂ/تعلیمی اور تحقیقی شعبوں میں ممکنہ امکانات کا جائزہ

انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ ان دو دوستانہ اور پڑوسی ممالک کے درمیان قائم اٹوٹ تہذیبی، تاریخی، ثقافتی اور مذہبی روابط نے مختلف شعبوں میں مشترکہ سرگرمیوں کے آغاز اور توسیع کو آسان بنایا ہے۔

شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے سربراہ نے کہا کہ ہماری یونیورسٹی پاکستان کے ممتاز اداروں کے ساتھ سائنسی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون (جس میں تعلیم، تحقیق، صنعت کے ساتھ روابط اور ٹیکنالوجی کی منتقلی شامل ہیں) کے دائرہ کار کو وسیع کرنے، نیز شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں پاکستانی محققین، فیکلٹی ممبران اور ہونہار طلبہ کی موجودگی کا خیرمقدم کرتی ہے۔ ان پاکستانی ماہرینِ تعلیم اور طلبہ کی موجودگی کو باہمی روابط کو مضبوط بنانے کے ایک اہم ذریعے کے طور پر اجاگر کیا گیا۔

تہران میں پاکستانی سفیر کا وفد کے ہمراہ شریف ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا دورۂ/تعلیمی اور تحقیقی شعبوں میں ممکنہ امکانات کا جائزہ

تہران میں پاکستانی سفیر عمران احمد صدیقی نے شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی جانب سے کی جانے والی مہمان نوازی کو سراہا اور دونوں ممالک کے محققین کے درمیان سائنسی تعاون کے وسیع دائرہ کار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ تعاون کے نیٹ ورکس کو مضبوط بنانے، مفاہمت ( MOU's) کی موجودہ یادداشتوں پر عمل درآمد کرنے، تعاون کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور سائنسی و ٹیکنالوجی اداروں کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

تہران میں پاکستانی سفیر کا وفد کے ہمراہ شریف ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا دورۂ/تعلیمی اور تحقیقی شعبوں میں ممکنہ امکانات کا جائزہ

پاکستانی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے اہم شعبوں کے طور پر مشترکہ سائنسی و تحقیقی مراکز کے قیام اور انجینئرنگ کے علاوہ دیگر شعبوں جیسے کہ انتظامی امور اور معاشیات میں بھی تعاون کو وسعت دینے پر زور دیا۔

اجلاس کے اختتام پر، پاکستانی وفد نے یونیورسٹی کے فزکس ڈیپارٹمنٹ میں معروف پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام کے نام پہ بنائی گئی لائبریری کا بھی وزٹ کیا. اس کے علاوہ 'الٹراسونک امیجنگ ٹیکنالوجی سروسز آفس' اور 'شریف ایگریکلچر روبوٹکس' کمپنی کا دورہ کیا اور اس دوران یونیورسٹی کی جدید ٹیکنالوجی و اختراعی صلاحیتوں خصوصاً ایگرکلچرل ڈرون ٹیکنالوجی کا براہِ راست مشاہدہ کیا۔

تہران میں پاکستانی سفیر کا وفد کے ہمراہ شریف ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا دورۂ/تعلیمی اور تحقیقی شعبوں میں ممکنہ امکانات کا جائزہ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha